سات کثیر جماعتی وفود، جو دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولوں پر مبنی موقف کا پیغام لے کر گئے تھے، اُن میں سے پانچ وفود اپنے متعلقہ ملکوں کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن آگئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وفود نے عالمی سطح پر اپنے رابطوں کے حصے کے طور پر غیر ملکی رہنماؤں، سینئر عہدیداران، با رسوخ دانشوروں، میڈیا اور وہاں آباد بھارتی برادری سے رابطے کئے۔ NCP-SCP کی رکنِ پارلیمنٹ سُپریا سولے کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے واپس وطن آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چار ملکوں کے کامیاب دورے کے پیش نظر وزیرِ اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
BJP کے رکنِ پارلیمنٹ اور کثیر پارٹی وفد کے ممبر راجیو پرتاپ رُوڈی نے کہا کہ جن ملکوں کا انہوں نے دورہ کیا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عہد کا اظہار کیا ہے۔