ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 10:03 PM

printer

سات کثیر جماعتی وفود جو کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولوں پر مبنی اور پختہ موقف کا پیغام لے کر مختلف ممالک میں گئے تھے، اُن میں سے دو وفود اپنے متعلقہ ملکوں کے کامیاب دورے مکمل کرکے واپس وطن آگئے ہیں

سات کثیر جماعتی وفود جو کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولوں پر مبنی اور پختہ موقف کا پیغام لے کر مختلف ممالک میں گئے تھے، اُن میں سے دو وفود اپنے متعلقہ ملکوں کے کامیاب دورے مکمل کرکے واپس وطن آگئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، اِن وفود نے بین الاقوامی سطح پر اپنے رابطے کے تحت غیرملکی رہنمائوں، سینئر عہدیداران، بارسوخ دانشوروں، میڈیا اور بھارتی برادری سے ملاقات کی۔DMK کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کی قیادت میں وفد پانچ ملکوں اسپین، یونان، سلوینیا، Latvia اور روس کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آگیا ہے۔BJP کے رکن پارلیمنٹ Baijayant Panda کی سربراہی میں ایک اور کثیر پارٹی وفد الجیریا، سعودی عرب، کویت اور بحرین کے اپنے دورے کے بعد واپس آگیا ہے۔ اس وفد نے نئی دلّی واپس آنے کے بعد وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر سے ملاقات کی۔NCP (SCP) کی ممبر پارلیمنٹ سپریاسولے کی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کثیر پارٹی وفد نے آج مصر میں مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر Abdelatty سے ملاقات کی۔ طرفین نے بھارت اور مصر کے درمیان بڑھتی کلیدی شراکت داری کو تسلیم کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں