ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 9, 2025 10:04 PM

printer

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ملک میں غذائی اشیاء کے وافر اسٹاک ہونے کا یقین دلایا ہے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں غذائی سامان کے ذخائر خاطر خواہ ہیں۔ جناب چوہان نے شہریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے وقت صبر و سکون سے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں خوب پیداوار ہوتی رہی ہے اور فصلوں کے آنے والے سیزن میں بھی حالات سازگار ہیں۔ نئی دلّی میں آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یہ اطلاع بھی دی کہ حکومت، جموں و کشمیر اور پنجاب جیسی ریاستوں سے بات چیت کرے گی اور بیجوں اور کاشتکاری کا سامان بھی مہیا کرانے کو یقینی بنائے گی۔ یہ کام، وزراء اعلیٰ سے تبادلۂ خیال کے ذریعے صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔
اِدھر صارفین کے امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ ضروری اشیاء کے کاروبار میں لگے تاجروں، تھوک دکانداروں، خردہ دکانداروں اور کاروباری اداروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قوانین نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص ذخیرہ اندوزی یا جمع خوری میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف ضروری اشیاء سے متعلق قانون کی متعلقہ شقوں کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں