ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 9:56 PM

printer

زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اڈیشہ کے پوری ضلع میں وکست کرشی سنکلپ ابھیان کا افتتاح کیا

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج اڈیشہ کے Puri ضلعے کے Sakhigopal مقام سے وکست بھارت سنکلپ مہم کا آغاز کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس مہم سے سائنس دانوں اور کسانوں کے مابین دو طرفہ ربط قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسداں تحقیقی اور تکنیکی نکتہ نظر مشترک رکیں گے اور کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے متعلق معلومات اکٹھا کریں گے۔جناب چوہان نے کہا کہ اس پہل میں زرعی تحقیق کی بھارتی کاؤنسل ICAR اور کرشی وگیان کیندر کے ماہرین شامل ہوں گے تاکہ تجربہ گاہوں کو زمین سے جوڑا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 ہزار سائنسدانوں کے کئی گروپ قائم کئے گئے ہیں جو گاؤں گاؤں جاکر کسانوں سے بات کریں گے۔ یہ مہم، زراعت کے شعبہ میں یکسر تبدیلی اور سائنسی اختراع اور زمینی سطح پر شراکت داری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ 15 دنوں تک چلنے والی اس مہم کے دوران، جناب چوہان 20 ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں ریاستی حکومتیں اہم رول ادا کریں گی۔ تمام ریاستوں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ مشترکہ کوششوں اور لگن کے ذریعے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اترپردیش میں Viksit Krishi Sunkalp مہم کا آغاز کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد تحقیق کو تجربہ گاہ سے نکال کر عوام تک لے جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے زرعی شعبہ میں ایک نیا انقلاب برپا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحقیقی مراکز میں کیا جانے والا کام زمین پر نظر آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں زراعت کا رول بہت اہم ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں