March 20, 2025 10:08 AM

printer

ریزرو بینک کے ماہانہ جائزے میں کہا گیا ہے کہ عالمی چیلنجوں کے تناظر میں بھارتی معیشت لگاتار فروغ پا رہی ہے۔

ریزرو بینک کے مارچ مہینے کے ماہانہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود بھارتی معیشت لگاتار فروغ   پا رہی ہے۔ مذکورہ بلیٹن میں ”معیشت کی صورتحال“ کے عنوان سے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت، بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی، دنیا بھر میں غیر یقینی کے حالات میں شدت اور  محصولات میں اضافے کے دور سے گزر رہی ہے۔

البتہ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان چیلنجوں کے باوجود بھارتی معیشت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور زرعی شعبے کی مستحکم کارکردگی اور بڑھتی ہوئی کھپت سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

مذکورہ مضمون کے مطابق اِن چیلنجوں کا سامنا کرنے میں بھارت کی میکرو اقتصادی قوت کو افراطِ زر کی شرح کم ہونے سے تقویت ملی ہے۔ یہ شرح گذشتہ مہینے کم ہوکر تین اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی جو پچھلے سات مہینے میں سب سے کم ہے۔ غذائی اشیا کی قیمتوں میں مزید سدھار آنے سے ایسا ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔