روس کے وزیر خارجہ نے آج کہا کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے ممکنہ امن معاہدے کے خدوخال کو ترتیب دینے کی خاطر روس ایک مسودے پر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ Zakharova نے بتایا کہ روس کے مسودے پر کام جاری ہے اور جب یہ مکمل ہوجائے گا تو اِس کو یوکرین کو سونپ دیا جائے گا۔ اِس مہینے کے شروع میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فون پر بات چیت کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا تھا کہ روس مستقبل میں امن معاہدے سے متعلق مسودے پر یوکرین کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ جناب پتن نے کہا کہ یہ مسودہ، ممکنہ تصفیے، امن معاہدے کے ممکنہ وقت اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق تفصیلات طے کرے گا۔
Site Admin | May 27, 2025 9:15 PM
روس کے وزیر خارجہ نے آج کہا کہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے ممکنہ امن معاہدے کے خدوخال کو ترتیب دینے کی خاطر روس ایک مسودے پر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
