روس نے پاکستانی میڈیا رپورٹس کے اُن حالیہ دعوؤں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماسکو، اسلام آباد کے ساتھ معاشی روابط بڑھا رہا ہے اور کراچی میں فولاد کے کار خانے قائم کرنے کا مشترکہ منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ رپورٹس 13 مئی کو پاکستان کے وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان اور روسی ایلچی Denis Nazirov کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد سامنے آئیں۔ ماسکو نے کئی ارب ڈالر کے کسی بھی سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کو سختی سے مسترد کر دیا اور الزام لگایا کہ پاکستان میں موجود عناصر، پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کیے جانے کی بھارت کی کارروائی آپریشن سندور کے بعد، خاص طور پر بھارت- روس مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سینئر روسی افسر نے اِن رپورٹس کو مبالغہ آرائی قرار دیا اور کہا کہ اِن کا مقصد اُن تعلقات کو سنسنی خیز انداز میں پیش کرنا ہے، جو اِس نوعیت کے نہیں ہیں۔
Site Admin | May 30, 2025 9:46 PM
روس نے پاکستان کی اُن میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماسکو، کراچی میں فولاد کے Mills مشترکہ طور پر قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے
