یوکرین نے روس کے خلاف کَل بڑے پیمانے پر ڈرون کارروائی کی ہے۔ اُس نے Murmansk، Irkutsk، Ivanovo، Ryazan اور Amur خطوں میں پانچ روسی فضائی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
روس کی وزارت دفاع نے اِن حملوں کی یہ کہتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کئی طیاروں میں آگ لگ گئی، اگرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
روس نے اِن حملوں کو، دہشت گردانہ حملے قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے Ivanovo، Ryazan اور Amur پر ڈرون حملوں کو پسپا کردیا۔
البتہ یوکرین نے کہاہے کہ اِس کارروائی میں، جس کی تیاری اُس کی سکیورٹی سروس SBU نے گیارہ مہینے تک کی ہے، تقریباً 40 طیارے تباہ کیے گئے ہیں، جن میں نیوکلیائی صلاحیت والے Tu-95 اور Tu-22 بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔ x