روس نے بڑے پیمانے پر یوکرین پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں۔ یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے آج اعلان کیا کہ روس نے حالیہ وقتوں میں یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس میں کم از کم 330 روسی-ایرانی شاہد ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے 550 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جناب زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اپنے 270 فضائی نشانوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا، جبکہ دیگر 208 ڈرونز کو الیکٹرانک حربوں کے ذریعے جام کردیا گیا تھا۔ زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں سے راجدھانی کیف سمیت کئی شہر متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک اِن حملوں میں 23 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔پچھلے مہینے استنبول میں ہوئے سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک نے آج اپنے جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا۔ تاہم فریقین نے اِن قیدیوں کی تعداد کی وضاحت نہیں کی۔
Site Admin | July 4, 2025 10:02 PM
روس نے اب تک کے اپنے سب سے بڑے فضائی حملے میں یوکرین کے 500 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
