روس کے نیوکلیائی صلاحیت والے اہم ٹھکانوں پر یوکرین کے ایک بڑے ڈرون حملے کے ایک دن بعد آج ترکیہ کی راجدھانی استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان امن بات چیت کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوا۔ یوکرین کے وزیر دفاع Rustem Umerov نے، جو یوکرین کے وفد کی قیادت کر رہے تھے، بات چیت کے بعد اعلان کیا کہ بات چیت کے آخری دور میں جنگی قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس نئے تبادلے میں ان قیدیوں پر توجہ دی جائے گی جو شدید طور پر زخمی ہیں اور جو نوجوان ہیں۔ زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف Andriy Yermak نے کہا کہ یوکرین کے وفد میں ایسے بچوں کی فہرست روس کے حوالے کی ہے جن کے بارے میں اُس کا کہنا ہے کہ یہ بچے روس میں داخل ہوگئے تھے۔روس نے کہا ہے کہ ان بچوں کو جنگ سے بچانے کیلئے روس میں لایا گیا تھا۔
Site Admin | June 2, 2025 9:53 PM
روس اور یوکرین کے درمیان امن بات چیت کا دوسرا دور استنبول میں اختتام پذیر ہوا۔ دونوں ملکوں نے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں غور وخوض کیا
