ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:44 PM

printer

روس اور یوکرین نے فروری 2022 میں شروع ہوئی جنگ کے بعد سے آج جنگی قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ کیا

روس اور یوکرین نے فروری 2022 میں شروع ہوئی جنگ کے بعد سے آج جنگی قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کا یہ تبادلہ، صدر پوتن کے ذریعے ایسٹر کے موقع پر مختصر عرصے کی جنگی بندی کے اعلان کے دوران کیا گیا۔ کچھ زخمی افراد سمیت تقریباً 500 سپاہیوں کو آزاد کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے اِس عمل میں ثالثی کا رول ادا کیا ہے۔ قیدیوں کا یہ تبادلہ ایسے وقت ہوا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان امن سے متعلق بات چیت اب بھی تعطل کا شکار ہے۔ اِس جنگ بندی سے دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی مختصر عرصے کیلئے رک گئی ہے۔ اِس طرح دونوں ملکوں کو انسانی امدادی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی موقع فراہم ہوا ہے۔
قیدیوں کی رہائی کو ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اگرچہ اِس سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعہ ختم نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں۔
اسی دوران روس کی وزارت دفاع نے آج یوکرین پر صدر ولادیمیر پوتن کے ذریعے ایسٹر کے موقع پر 30 گھنٹے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودیمیر زلینسکی نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود روس یوکرین پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں