ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

روس اور یوکرین آج استنبول میں، براہِ راست امن بات چیت کرنے والے ہیں۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پتن روس اور یوکرین کے درمیان سیدھے امن بات چیت میں شرکت نہیں کریں گے۔ اُن کی جگہ صدر کے معاون ولادیمیر Medinsky روس کے وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ بات چیت آج ترکیے کے شہر استنبول میں ہونے والی ہے۔

وفد کے دیگر ارکان میں روس کے نائب وزیر خارجہ، جنرل اسٹاف کے ڈائریکٹر اور نائب وزیر دفاع شامل ہوں گے۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky نے کہا تھا کہ اگر صدر پتن راضی ہوں تو وہ بذاتِ خود اُن سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس طرح کی بالمشافہ ملاقات کے لیے، جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں