روسی صدر ولادیمیر پتن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور بھارت میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران جناب پتن نے بے گناہ لوگوں کی جانوں کے زیاں پر دِلی تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھارت کے تئیں مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اِس گھنائونے حملے کے سازش کار اور اُن کے حمایتوں کو انصاف کے سامنے لانا چاہئے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے، دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور باوقار جامع شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے Victory ڈے کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات پر صدر پتن کو مبارکباد دی اور انھیں اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ ہونے والی سالانہ سربراہ کانفرنس کیلئے دعوت دی۔
Site Admin | May 5, 2025 9:58 PM
روسی صدر ولادیمیر پتن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی۔ انھوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی
