راجستھان کے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ سرحدی حفاظتی دستے اور راجستھان پولیس، سرحدی علاقوں میں خصوصی نگرانی اور چوکسی برت رہے ہیں۔ اس دوران وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما نے آج جے پور میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں خصوصی نگرانی رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ جناب شرما نے اہلکاروں کو بتایا کہ مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے آفات کے بندوبست اور سوِل سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ چیف سکریٹری سدھانشو پنت نے لوگوں سے چوکس رہنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔x
Site Admin | May 7, 2025 11:10 PM
راجستھان کے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
