IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات ایکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ اس جیت کے بعد رائل چیلنجرس بنگلورو نے ٹاپ-2 میں جگہ بنالی ہے۔ لکھنؤ سپر جائٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 227 رن بنائے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلورو نے 18 اورس 4 گیند پر یہ ہدف حاصل کرلیا۔
کوالیفائر-ایک میں کل رائل چیلنجرس بنگلورو کا مقابلہ پنجاب کنگس سے ہوگا، جبکہ Eliminator راؤنڈ میں گجرات ٹائٹنس اور ممبئی انڈینس آمنے سامنے ہوں گے۔ کوالیفائر2- ایک جون کو اور فائنل میچ 3 جون کو ہوگا۔×