ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 9:50 AM | IPL Cricket

printer

رائل چیلنجرس بنگلورو نے، سنسنی خیز فائنل میں پنجاب کنگس کو ہرا کر 18 سال کے انتظار کے بعد پہلی مرتبہ IPL کی ٹرافی جیت لی ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے 18 سال کے انتظار کے بعد پہلی بار IPL کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کل رات احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلورو کی ٹیم نے پنجاب کنگس کو 6 رن سے ہرا دیا۔

Rajat Patidar کی زیر کمان ٹیم نے IPL ٹرافی جیت کر RCB کے ہر مدّاح کے ساتھ ساتھ Franchise وراٹ کوہلی کا خواب پورا کر دیا۔

کپتان Rajat  Patidar نے کہا کہ وراٹ کوہلی اور سبھی مدّاح کسی اور سے زیادہ اس جیت کے مستحق ہیں۔

جذبات سے لبریز وراٹ کوہلی نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ جب  رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم آخرِ کار IPL کا ٹائٹل جیت لے گی۔

اس سے قبل پنجاب کنگس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بنگلورو سے بلّے بازی کرنے کو کہا اور RCB نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 190 رن بنائے۔ کوہلی نے سب سے زیادہ 43 رن اسکور کیے۔

 پنجاب کنگس کی ٹیم 20 اوورس میں 184 رن ہی   بنا سکی۔ Shashank نے 61 رن بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

Krunal Pandya کے 4 اوورس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے حق میں پانسہ پلٹ دیا اور انہوں نے صرف 17 رن دے کر 2 اہم وکٹ لیے۔ پانڈیا کو شاندار گیندبازی کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں