ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 4, 2025 3:35 PM

printer

دہشت گردی کے خلاف بھارت کے کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، اُن میں سے 4 وفود وطن واپس آ گئے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولی اور ٹھوس موقف کا پیغام لے کر، جو 7 کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، اُن میں سے 4 وفود اپنے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔ وفد کے ارکان نے اپنے دورے میں بین الاقوامی رابطے کے اپنے پروگرام کے تحت غیر ملکی رہنماؤں، سرکردہ عہدیداروں، بااثر دانشور افراد، میڈیا اور بھارت نژاد افراد سے ملاقات کی۔ شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت میں کُل جماعتی وفد آج صبح نئی دلّی پہنچ گیا ہے۔ NCP شرد پوار گروپ کی ممبر پارلیمنٹSupriya Sule کی قیادت میں کثیر جماعتی وفد کے آج سہ پہر ملک واپس آنے کا پروگرام ہے۔ یہ وفد قطر، جنوبی افریقہ، ایتھوپیا اور مصر دورہ کرکے واپس آرہا ہے۔

BJP کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں پارلیمانی وفد بیلجیم کے شہر برسلز میں یوروپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کے دورے پر ہے۔ یوروپی یونین اور بیلجیم کے حکام کے ساتھ بات چیت میں سرحد پار کی دہشت گردی اور پہلگام میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے سمیت دہشت گردی کی لعنت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والا کُل جماعتی وفد واشنگٹن DC پہنچ گیا ہے، جہاں وہ امریکی کانگریس اور انتظامیہ کے ارکان، دانشور افراد، میڈیا اور پالیسی ساز اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کر کے اُنہیں آپریشن سِندور اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ موقف کی جانکاری دے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں