ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے ٹھوس اور پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہوئے 7 کثیر جماعتی پارلیمانی وفود مختلف ملکوں کے اپنے دورے میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے ٹھوس اور پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہوئے 7 کثیر جماعتی پارلیمانی وفود مختلف ملکوں کے اپنے دورے میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے ممبرِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں  کُل جماعتی پارلیمانی وفد کولمبیا کی راجدھانی Bogota پہنچ  گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں جناب تھرور نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھیجنے والوں اور اُنہیں روکنے والوں کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی۔

NCP شرد پوار گروپ کی ممبرِ پارلیمنٹ سُپریا سُولے کی سربراہی میں ایک اور وفد نے جنوبی افریقہ کا اپنا سفارتی دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وفد کے ارکان نے جنوبی افریقہ کے سیاسی رہنماؤں، دانشور افراد اور وہاں رہنے والے بھارت نژاد ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ اِدھر DMK پارٹی کی ممبرِ پارلیمنٹ کنی موئی کی سربراہی میں کُل جماعتی وفد Latvia کے شہر Riga پہنچ گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محترمہ کنی موئی نے کہا کہ وفد کے دورے کا خاص مقصد دہشت گردی کے بارے میں بھارت کے موقف کو اُجاگر کرنا، دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا اعادہ کرنا اور اس لعنت کے خلاف لڑائی کے تئیں عہد کو اُجاگر کرنا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں