دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت کے مصمم ارادے کے اظہار کے طور پر سات کثیر پارٹی پارلیمانی وفود اپنے غیر ملکی سرکاری دورے میں اعلیٰ سطح یہ بات چیت میں مصروف ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں کُل جماعتی وفد نے، جو کہ اس وقت کولمبیا کی دورے پر ہے، کولمبیا کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب تھرور نے کہا کہ انہوں نے حالیہ واقعات پر بھارت کے موقف کو پیش کیا اور کولمبیا کے ذریعہ پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے پر مایوسی ظاہر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولمبیا کے وزیروں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بیان واپس لے لیا گیا ہے اور بھارت کا موقف اچھی طرح سے سمجھ میں آ گایا ہے اور اس کی حمایت کی گئی ہے۔
DMK کے رکن پارلیمنٹ Kanimozhi کی قیادت میں ایک اور کُل جماعتی وفد نے، جو کہ اس وقت Latvia کے دورے پر ہے، کل Riga میں نیشنل لائبریری میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔×