ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا بھارت کا پیغام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔

دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا بھارت کا پیغام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ جیسا کہ بھارت کے کثیر جماعتی وفود مختلف ملکوں میں عالمی رہنماؤں، پارلیمنٹ کے ماہرین، دانشوروں، میڈیا اور سوِل سوسائٹی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، تاکہ پاکستان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کیا جائے۔

پانامہ میں کانگریس ایم پی ششی تھرور کی قیادت والے ایک کُل جماعتی بھارتی وفد نے پانامہ اسمبلی صدر Dana Castaneda کے سات میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران جناب تھرور نے بتایا کہ بھارت کو، جنگ شروع کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، لیکن دہشت گردانہ سرگرمی کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے، ایسا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کے ناکام ہو جانے کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے معلوم صدر دفاتر پر حملہ کیا۔ جناب تھرور نے کہا کہ اس وفد کا تعلق مختلف سیاسی پس منظر اور بھارت کے مختلف علاقوں سے ہے، لیکن قومی مقصد کے تحت یہ سب متحد ہیں۔

انہوں نے پانامہ سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھارت کی مدد کرے اور اس کی سازش تیار کرنے والوں سے زور دے کر کہے کہ وہ اس کے مجرموں کی شناخت کریں اور اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

جناب تھرور نے پاکستان کے رول پر بات کرتے ہوئے خاص طور پر کہا کہ پاکستان نے بھارت پر بار بار حملہ کرنے کا طریقہ اختیار کیا، کیونکہ وہ اُس علاقے کی چاہت رکھتا ہے، جو بھارت کی سرحدوں کا ایک خودمختار حصہ ہے۔

جنوبی افریقہ میں NCP, SCP رہنماء سُپریا سولے کی قیادت والے کُل جماعتی وفد نے بھارت کی ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی کی وکالت کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں