ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 9:43 PM

printer

دہشت گردی کو بالکل ختم کرنے کے بھارت کے پختہ عزم کے اظہار کی خاطر سات کُل جماعتی پارلیمانی وفود اپنے بیرون ملک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال کر رہے ہیں

دہشت گردی کو بالکل ختم کرنے کے بھارت کے پختہ عزم کے اظہار کی خاطر سات کُل جماعتی پارلیمانی وفود اپنے بیرون ملک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔ NCP-SCP کی ممبر پارلیمنٹ سپُریا سولے کی سربراہی میں ایک کُل پارٹی وفد نے Addis Ababa میں افریقی یونین کے ہیڈکوارٹرس میں امن و سلامتی کی کونسل کے ساتھ گفتگو کی۔ وفد نے سبھی طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے طور طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ شری کانت ایکناتھ شندے کی قیادت میں ایک کُل پارٹی وفد نے Sierra Leone کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے اور اب وہ Liberia روانہ ہوگیا ہے۔Sierra Leone میں وفد نے بھارتی برادری کے افراد سے ملاقات کی اور دہشت گردی سے متحد طور پر نمٹنے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیجو جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ Sasmit Patra نے پاکستان کی یہ کہتے ہوئے سخت مذمت کی کہ وہ دہشت گردوں کو سرحد پار بھیجتا ہے اور تاناشاہوں اور انتہا پسندوں کو پناہ دیتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں