دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کے بھارت کے پختہ عزم کے اظہار کے طور پر 7 کثیر جماعتی پارلیمانی وفود اپنے بیرونی دوروں کے دوران اعلیٰ سطحی بات چیت میں مصروفِ عمل ہیں۔ ڈنمارک کے دورے پر گئے کُل جماعتی وفد، جس کی سربراہی BJP کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کر رہے ہیں، نے آج ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرپرسن Christian Friis Bach اور ڈنمارک کے رکن پارلیمنٹ Trine Pertou Mach سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جناب پرساد نے کہا کہ ڈنمارک نے دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھا اور اِس کے بارے میں اُن کے نظریات سے آگاہ کیا۔ جناب پرساد نے کہا کہ ڈنمارک وہ پہلا ملک تھا، جس نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔ جناب پرساد نے مزید کہا کہ ڈنمارک، دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پوزیشن کو سمجھتا ہے۔
ڈنمارک کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اور Praesidium Lars کے رکن Christian Brask نے وفد کو ڈنمارک کی پارلیمنٹ کا دورہ بھی کرایا۔ وہیں DMK رکن پارلیمنٹ کنی موزھی کی قیادت والا ایک اور کُل جماعتی وفد فی الحال Latvia کے دورے پر ہے جہاں اُس نے راجدھانی Riga کی نیشنل لائبریری میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
Site Admin | May 30, 2025 9:58 PM
دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کے بھارت کے پختہ عزم کے اظہار کے طور پر 7 کثیر جماعتی پارلیمانی وفود اپنے بیرونی دوروں کے دوران اعلیٰ سطحی بات چیت میں مصروفِ عمل ہیں
