ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دلی پولیس نے ملک بھر میں سرگرم سائبر جرائم کے ایک گروپ کا پردہ فاش کیا ہے جو بڑے پیمانے پر بینکنگ گھوٹالوں میں ملوث تھا۔

دلی پولیس نے ملک بھر میں سرگرم سائبر جرائم کے ایک گروپ کا پردہ فاش کیا ہے جو بڑے پیمانے پر بینکنگ گھوٹالوں میں ملوث تھا۔ دلی پولیس نے اِس سلسلے میں 15 افراد کو گرفتار کیا ہے۔یہ نیٹ ورک الگ الگ سطحوں پر چلایا جارہا تھا جس میں قرضے سے متعلق فرضی کال سینٹرز اور جنسی طور پر ہراساں کرکے روپیہ پیسہ اینٹھنے کے نہایت منظم ریکٹ چلائے جارہے تھے۔

کَل نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ڈپٹی کشنر جرائم آدتیہ گوتم نے بتایا کہ یہ ملزمین Bank Kits مہیا کرنے میں ملوث تھے جنہیں مختلف لوگوں کو بڑی رقم کی پیشکش کرکے مختلف سائبر گھوٹالوں کیلئے استعمال کررہے تھے۔ کرائم برانچ نے اِن لوگوں کو گرفتار کرکے پانچ کروڑ روپے کے گھوٹالے کی شناخت کی ہے۔

جناب گوتم نے بتایا کہ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر راجدھانی میں کئی جگہوں پرچھاپے مارے گئے جس کے سبب سائبر گھوٹالوں کے دو گروپوں کا پتہ لگا۔ اِن میں ایک گروپ مُنڈکا علاقے میں کارروائی انجام دے رہا تھا اور یہ بینکوں کی آڑ میں قرضوں سے متعلق گھوٹالوں میں ملوث تھااور دوسرا گروپ لوگوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے روپیہ پیسہ اینٹھنے میں سرگرم تھا جہاں لوگوں کو اُن کے پرائیویٹ فوٹو اور ویڈیو، آن لائن حاصل کرکے انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں