دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے آج زور دیا ہے کہ بھارت اب دہشت گردی اور نیوکلیائی بلیک میل کے سائے میں نہیں جئے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حکومت کی پشت پناہی والی دہشت گردی کو ترک کرنا ہوگا۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان کی درپردہ جنگ کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پُنے میں ساوتری بائی پھُلے یونیورسٹی میں آئندہ کی جنگوں اور ہتھیاروں کے سلسلے میں ایک لکچر دیتے ہوئے جنرل چوہان نے یہ بات کہی۔
انھوں نے بھارتی فوج کے نئے طریقۂ کار کی یہ کہتے ہوئے وضاحت کی کہ اُس نے دہشت گردی کو پانی سمیت اہم وسائل سے منسلک کرتے ہوئے ملٹری کارروائی کو نئی سمت عطا کی ہے۔ دفاعی عملے کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ آپریشن سندور جو پہلگام کے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں فوری اور مخصوص جوابی کارروائی کے طور پر انجام دیا گیا تھا اُس میں سرحد پار اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن انسدادِ دہشت گردی کی بھارت کی بدلی ہوئی حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے جو 2016 میں اُڑی سرجیکل اسٹرائیک اور 2019 میں بالاکوٹ فضائی حملے کا ایک سلسلہ ہے۔
Site Admin | June 3, 2025 10:09 PM
دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انِل چوہان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ بھارت، اُس کی حکومت کی پشت پناہی والی دہشت گردی اور نیوکلیائی بلیک میل کے سائے میں نہیں جئے گا
