ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 10:08 AM | Bihar NCW

printer

خواتین کے قومی کمیشن، NCW نے کہا ہے کہ وہ ملک کے ہر ضلعے میں شادی سے پہلے کے کونسلنگ مراکز شروع کرے گا۔

خواتین کے قومی کمیشن، NCW نے کہا ہے کہ وہ ملک کے ہر ضلعے میں شادی سے پہلے کے کونسلنگ مراکز شروع کرے گا۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے NCW کی چیئرپرسن وجیہ راہٹکر نے کہا کہ اِس سال کے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر کمیشن کی جانب سے یہ نئی پہل کی جا رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک 11 ریاستوں میں اِس طرح کے 13 مراکز کھولے جا چکے ہیں۔ محترمہ راہٹکر نے مزید کہا کہ یہ مراکز، سرکاری زمینوں پر کھولے جائیں گے اور ضلع یا میونسپل ادارے اِن کا کام کاج دیکھیں گے۔

محترمہ راہٹکر نے کہا کہ Pre Marital مراکز اُن جوڑوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے جو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

چیئر پرسن نے کہا کہ یہ مراکز شادی کی سماجی نفسیات اور اِس کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں جوڑوں کی مدد کریں گے۔ محترمہ راہٹکر نے مزید کہا کہ ایسے میں جب متحدہ خاندان  ٹوٹ کر علیحدہ خاندانوں میں بکھر رہے ہیں، شادی شدہ زندگی میں بڑھتے تنازعات، طلاق کے واقعات اور ناکام شادیاں تشویش کی وجہ ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں