خلا میں دریافت سے متعلق بارہویں عالمی کانفرنس، GLEX آج سے نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ اس تین روزہ کانفرنس کا موضوع ہے، ”نئی دنیاؤں تک رسائی: خلائی دریافت کا ایک انقلاب“، جس کا افتتاح خلا اور ایٹمی توانائی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کریں گے۔ اس کانفرنس کا مشترکہ طور پر انعقاد، خلا نوردی سے متعلق بین الاقوامی فیڈریشن، خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو، میزبان کے طور پر اور بھارت کی خلا نوردی سے متعلق سوسائٹی ساتھی میزبان کے طور پر کر رہی ہے۔
GLEX 2025، خلا سے وابستہ عالمی برادری میں بھارت کی وسعت پاتی ہوئی قیادت کی راہ میں ایک سنگِ بنیاد ہے۔ 2020 میں جب سے اس کا آغاز ہوا ہے، خلائی دریافت کی عالمی کانفرنس، مذاکرات، اشتراک اور اختراع کے لیے ایک اعلیٰ درجے کا پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ ×