ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 2:45 PM

printer

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو کے خلائی ڈوکِنگ تجربے SpaDex مشن کے تحت سٹیلائٹس کی دوسری ڈوکِنگ کامیابی کے ساتھ انجام دی

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو کے خلائی ڈوکِنگ تجربے SpaDex مشن کے تحت سٹیلائٹس کی دوسری ڈوکِنگ کامیابی کے ساتھ انجام دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈوکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگلے دو ہفتے کے دوران مزید تجربات کیے جائیں گے۔ مذکورہ مشن کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ اِس سے قبل SpaDex کے تحت خلائی راکٹ PSLV-C60 کو پچھلے سال 30 دسمبر کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا تھا۔ اِس کے بعد اِس سال 16 جنوری کو صبح 6 بجکر 20 منٹ پر پہلی مرتبہ سٹیلائٹس کو کامیابی کے ساتھ جوڑا گیا اور پچھلے مہینے کی 13 تاریخ کو صبح 9 بجکر 20 منٹ پر کامیابی کے ساتھ علیحدہ کیا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں