خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے اپنے خود کفالت کے مشن کے عین مطابق خلائی راکٹ PSLV کے چوتھے مرحلے میں nozzle divergent کیلئے استعمال ہونے والے درآمد کیے گئے Columbium مادّے کا متبادل تیار کرلیا ہے۔ اسرو نے ملکی وسائل سے Stellite سے بنا nozzle divergent تیار کرلیا ہے۔
یہ متبادل مادّہ cobalt پر مبنی ایک alloy ہے، جس میں Chromium، Nickel، Tungsten اور آئرن شامل ہیں۔ Stellite سے بنے nozzle divergent پر، جو تجربہ کیا گیا ہے، اُس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ایک ہزار 150 ڈگری سیلسیس تک کے درجۂ حرارت پر بھی اپنی قوت برقرار رکھ سکتا ہے۔
اسرو نے اِس سے پہلے تین تجربے کیے تھے اور 8 اپریل کو حتمی آزمائش کی گئی۔ یہ تجربہ تمل ناڈو میں مہیندر گیری میں اسرو کے Propulsion کمپلیکس میں کیا گیا۔ خلائی راکٹ PSLV میں Stellite کے nozzle divergent کے استعمال سے اسرو کیلئے درآمد کیے گئے Columbium پر آنے والی 90 فیصد لاگت کم ہوجائے گی۔مہیندر گیری میں اسرو کے مرکز نے گگن یان پروگرام میں استعمال ہونے والے وکاس انجن کی آزمائش بھی کی ہے۔ اِسے ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے اور اِس کا نام بھارتی خلائی پروگرام کے بانی، وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔
Site Admin | April 19, 2025 9:50 PM
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو نے اپنے خود کفالت کے مشن کے عین مطابق خلائی راکٹ PSLV کے چوتھے مرحلے میں nozzle divergent کیلئے استعمال ہونے والے درآمد کیے گئے Columbium مادّے کا متبادل تیار کرلیا ہے
