خزانے کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اٹلی کے شہر میلان میں 58ویں ADB سالانہ میٹنگ کے دوران، ایشیائی ترقیاتی بینک، آج ADB کے صدر Masato Kanda سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر خارجہ نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت نجی شعبے کے زیر قیادت اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور وسیع پیمانے پر کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے مستحکم اقدامات کے ذریعے سازگار پالیسی اور ضابطہ جاتی ایکونظام وضع کر رہا ہے۔ اِن اقدامات میں دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ پن کا کوڈ، کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں کمی، GST کا نفاذ، پیداوار سے منسلک ترغیبات، گتی شکتی قومی ماسٹر پلان اور اسٹارٹ اَپ انڈیا کے علاوہ دیگر اقدامات شامل ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے زور دیا کہ بھارت ADB کیلئے جدید اور اختراعی مالیاتی مصنوعات کی رہنمائی کرنے کیلئے مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔ ADB کے صدر نے بھارت کی ترقیاتی ترجیحات کے تئیں ADB کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جن کی رہنمائی وکست بھارت 2047 کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے ہوتی ہے۔
Site Admin | May 5, 2025 9:54 PM
خزانے کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے اٹلی کے شہر میلان میں 58ویں ADB سالانہ میٹنگ کے دوران، ایشیائی ترقیاتی بینک، آج ADB کے صدر Masato Kanda سے ملاقات کی
