ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 9:41 PM

printer

خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے واشنگٹن ڈی سی کے اپنے دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیداران کے ساتھ سلسلے وار اعلیٰ سطحی رابطے کیے

خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے واشنگٹن ڈی سی کے اپنے دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیداران کے ساتھ سلسلے وار اعلیٰ سطحی رابطے کیے۔ اپنے دورے کے دوران خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے امریکی نائب وزیر خارجہ Christopher Landau سے ملاقات کی، جس میں طرفین نے باہمی ایجنڈے کے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اِس بات کا اعتراف کیا کہ 21 ویں صدی میں بھارت- امریکہ شراکت داری کو سَمت عطا کرنے کیلئے تکنالوجی، تجارت اور ہنر، کلیدی ستون ہوں گے۔ نائب وزیر دفاع Steve Feinberg اور پالیسی سے متعلق انڈر سکریٹری Elbridge Colby کے ساتھ میٹنگوں میں دونوں فریقوں نے مستقبل میں ایک متحرک اور مستحکم دفاعی شراکت داری کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ جناب وکرم مسری نے کامرس کے امریکی انڈر سکریٹری Jeffirey Kessler کے ساتھ بھارت- امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صنعت کاروں کے ساتھ ایک گول میز مذاکرات کی بھی صدارت کی، جس میں اہم اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں میں باہمی اشتراک کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں