خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے آپریشن سِندور کے بارے میں بھارتی سفارتی رسائی کے طور پر کثیر جماعتی، 4 وفود کے ارکان کو جانکاری فراہم کی ہے۔ جناب مسری نے کانگریس رہنماء ششی تھرور، BJP رہنماء روی شنکر پرساد، NCPSP رہنما سپریا سولے اور BJP رہنما Baijyant پانڈا کی قیادت والے وفود کو یہ جانکاری فراہم کی۔
کل کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے جانکاری حاصل کرنے کے بعد کہا کہ بھارت، سبھی بیرونی مذاکرات کاروں سے اس بھیانک دہشت گردی کے بارے میں بات چیت کرے گا، جس کا کہ وہ سرحد پار سے 1989 سے شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفد تفصیل بتائے گا کہ بھارت کے ساتھ اصل میں کیا ہو رہا ہے اور مستقبل میں اِن دہشت گردانہ حملوں سے کیسے نمٹا جائے۔
BJP رہنماء Baijyant پانڈا نے اس جانکاری کو بہت ہی کارآمد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس سلسلے میں، جو اتحاد دیکھا جا رہا ہے، وہ نہایت ضروری ہے اور ملک کے اس پیغام کو دنیا تک لے جانے کے بارے میں ایک مفاہمت اور عزم پایا جاتا ہے۔
NCP شرد پوار کی ممبر پارلیمنٹ سپریا سولے نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف ہے اور اسے ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔