خارجہ سکریٹری وکرم مسری آج سبھی پارٹیوں کے وفود کے ارکان کو آپریشن سندور سے متعلق تفصیلات بتائیں گے، جنہیں بھارت سفارتی رابطے کیلئے بیرونی ممالک بھیج رہا ہے۔ اِس سے پہلے حکومت نے آپریشن سندور کے تناظر میں پاکستان کی اعانت والی دہشت گردی کے خلاف بھارت کے پختہ موقف کو پیش کرنے کی غرض سے مختلف ملکوں میں کثیر پارٹی وفود بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اِن گروپوں میں سے کچھ کو خارجہ سکریٹری آج سہ پہر تفصیل بتائیں گے۔ پارلیمنٹ کے 59 ارکان پر مشتمل سبھی پارٹیوں کے سات وفد، اِس مہینے کی 23 تاریخ سے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کے درمیان اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان سمیت اہم ساجھیدار ملکوں کا دورہ کریں گے۔ ان وفود کی قیادت کانگریس ایم پی ششی تھرور، BJP ایم پی روی شنکر پرساد، JDU ایم پی سنجے کمار جھا، BJP ایم پی Baijayant Panda، ڈی ایم کے – ایم پی Kanimozhi کروناندھی، NCP-SP ایم پی سُپریا سولے اور شیو سینا ایم پی شری کانت ایکناتھ شندے کریں گے۔ یہ وفود 32 ملکوں کا دورہ کریں گے، جن میں امریکہ، سعودی عرب، بحرین، کویت، الجیریا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، Guyana، برازیل، کولمبیا، جنوبی کوریا، جاپان اور سنگاپور شامل ہیں۔ 10 روزہ دورے کے دوران بھارتی وفود ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے سلسلے میں بھارت کے قومی عزم اور نظریے کو پیش کریں گے۔ وہ بین الاقوامی برادری کے سامنے دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے مضبوط پیغام کو پہنچائیں گے۔
Site Admin | May 20, 2025 2:43 PM
خارجہ سکریٹری وکرم مسری آپریشن سندور کے بارے میں سفارتی رسائی کے مقصد سے کُل جماعتی وفود کے ارکان کو جانکاری دیں گے، جو بیرون ملک بھیجے جارہے ہیں