ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 27, 2025 9:36 PM

printer

حکومت نے آج کہا کہ وہاٹس ایپ کا ایک میسیج، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوج کی جدیدکاری کیلئے ایک بینک اکائونٹ کھولا ہے، گمراہ کن ہے

حکومت نے آج کہا کہ وہاٹس ایپ کا ایک میسیج، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوج کی جدیدکاری کیلئے ایک بینک اکائونٹ کھولا ہے، گمراہ کن ہے۔ یہ میسیج مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیل رہا ہے۔ PIB کے فیکٹ چیک یونٹ نے بتایا ہے کہ اِس دعوے کا یہ میسیج جعلی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ حکومت نے اُن سپاہیوں کے کنبوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کی غرض سے، مسلح افواج کا لڑائی میں فوت ہونے والوں کی بہبود کا فنڈ AFBCWF وضع کیا ہے، جنھوں نے فوجی کارروائیوں کے دوران یا تو اپنی جانیں قربان کردیں یا زخمی ہوگئے۔ یہ فنڈ لڑائی میں فوت ہونے والوں کی بہبود اور اُن کے کنبوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے نیز یہ کہ یہ جدیدکاری یا ہتھیاروں کی خریداری کیلئے نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں