ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 9, 2025 10:05 PM

printer

حکومت نے آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں تروپتی ۔ پکالا ۔ کٹپڈی ریلوے لائن کو دوہرا کئے جانے کو منظوری دی ہے۔

حکومت نے آندھراپردیش اور تمل ناڈو میں Tirupati-Pakala-Katpadi سنگل ریلوے لائن کو دوہرا کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ مرکزی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے آج اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ اِس پروجیکٹ سے Villore اور تروپتی کے تعلیمی اور میڈیکل مراکز کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہوگا۔

مرکز نے پنجاب اور ہریانہ میں 6 لین والے Zirakpur بائی پاس کی تعمیر کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس پر ایک ہزار 878 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے Zirakpur، پنچکولہ اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کابینہ نے پردھان منتری کِرشی سینچائی یوجنا کی ایک ضمنی اسکیم کے طور پر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اور پانی کے بندوبست کی جدید کاری کو بھی منظوری دی ہے۔ اِس کیلئے ایک ہزار 600 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اِس سے کسانوں کو زیادہ فصل حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور 78 پروجیکٹوں میں 80 ہزار کسانوں کو شامل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں