ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 3:45 PM

printer

حکومت نے آج پارلیمنٹ میں آپریشن سِندور کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ کی۔

حکومت نے آج پارلیمنٹ میں آپریشن سِندور کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ کی۔ اِس میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی اور آپریشن کے بارے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو حکومت نے جانکاری فراہم کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، BJP کے صدر جے پی نڈا، کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے، کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو، TMC کے لیڈر سدیپ بندھو اوپادھیائے، DMK لیڈر ٹی آر بالو، LJP کے لیڈر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان، اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

پارٹی وابستگی سے قطع نظر سیاسی پارٹیوں کے سبھی لیڈران نے آپریشن سندور کی ستائش کی اور دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا۔ اس سے قبل اپوزیشن نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں حکومت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میٹنگ سود مند رہی اور ہر لیڈر نے موجودہ طور پر ملک کو درپیش اہم چیلنج کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ داری اور بردباری کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نازک وقت میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں