ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

حکومت نے، دفاعی سامان تیار کرنے کے لیے 2029 تک 3 لاکھ کروڑ روپے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ بھارت کی دفاعی سامان کی برآمدات، اگلے 5 سال میں 50 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے 2029 تک دفاعی سامان کی تیاری کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کا خرچ مقرر کیا ہے۔ اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں منعقدہ ”قومی سلامتی اور دہشت گردی“ کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اِس شعبے میں ملک کی برآمدات، اُس وقت تک 50 ہزار کروڑ روپے کی مالیت تک پہنچ جائیں گے۔

وزیر دفاع نے خاص طور پر کہا کہ دفاعی سامان کی سالانہ تیاری، جو 2014 میں تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے تھی، اب ایک اعشاریہ تین صفر لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح کو پار کر گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اس سال تک دفاعی سامان کی تیاری کے لیے ایک اعشاریہ سات پانچ لاکھ کروڑ روپے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دفاعی برآمدات میں مالی سال 2024-25 میں، زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 23 ہزار 622 کروڑ روپے ہو گئی ہیں اور ملک میں بنائی گئی دفاعی مصنوعات کو تقریباً 100 ملکوں میں برآمد کیا جا رہا ہے۔

S/B – Rajnath on Defence Expo

دہشت گردی سے نمٹنے اور قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی حکمتِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ دفاع کا شعبہ، آتم نربھر بھارت کے، مضبوط ترین ستونوں میں سے ایک بن کر اُبھرا ہے اور آپریشن سِندور کے دوران استعمال کیے گئے ہتھیار اور پلیٹ فارمز، ملک ہی میں تیار کیے گئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بھارت نہ صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے بلکہ وہ ایک ایسا نظام بھی تخلیق کر رہا ہے، جس سے ہم حکمتِ عملی، اقتصادی اور تکنیکی طور پر مضبوط بن رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اِس سے پہلے، بھارت پوری طرح غیر ملکی دفاعی سامان پر انحصار کرتا تھا، لیکن آج بھارت، دفاع کے شعبے میں، بہت تیزی سے خود کفیل بنتا جا رہا ہے۔

دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتی مسلح فوجیں، جو جدید ترین ہتھیار، میزائل، ٹینکس اور پلیٹ فارمز استعمال کرتی ہیں، وہ ملک ہی میں تیار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ہی میں تیار کیے گئے اگنی، پرتھوی اور برہموس جیسے میزائل، دشمن کو  منہ توڑ جواب دینے کے لیے، پوری طرح تیار ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں