ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 2:43 PM

printer

حماس نے جنگ بندی کی، اسرائیل کی تازہ پیشکش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنے کے مقصد سے سبھی یرغمالوں کو رہا کرنے پر راضی ہے۔

حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کے بجائے اُس نے جنگ کے مکمل خاتمے اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک جامع معاہدے کی تجویز پیش کی ہے۔

اسرائیل کی تجویز میں 45 دن کی جنگ بندی اور 10 یرغمالیوں کی رہائی شامل تھی۔ حماس نے اسے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے سیاسی ایجنڈے کے عین موافق اور جزوی معاہدہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

باور کیا جاتا ہے کہ 59 یرغمالی حماس کی قید میں ہیں، جن میں سے 24 یرغمالیوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہے، دونوں فریق مکمل معاہدے سے کافی دور ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں