امریکہ کے مشرق وسطی کے ایلچی Steve Witkoff کی تجویز کے بعد حماس کے جواب، جسے امریکہ نے مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے خارج کردیا تھا، اس رد عمل کے محض ایک دن بعد حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تازہ بالواسطہ بات چیت فوری طور پر شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اعلان کیا ہے۔ کل ملیٹنٹ گروپ نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کیلئے بدستور عہد بستہ ہے کہ جو ہمارے لوگوں کو راحت پہنچائے اور جس سے انسانی بحران کا خاتمہ ہو اور آخر کار جس کے نتیجے میں مکمل جنگ بندی اور قابض فورس کا مکمل طور پر انخلاء ہوپائے۔ یہ تازہ سفارتی پیش رفت ثالثوں کی جانب سے حماس کو اہم نکات پر اپنے موقف کو نرم کرنے کا دباؤ ڈالنے کے سبب سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے بار بار جنگ بندی سے متعلق بات چیت میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔
Site Admin | June 2, 2025 2:56 PM
حماس نے امریکہ کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی سمجھوتے کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
