ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 9:56 AM

printer

جیسا کہ ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں، ملک بھارتی فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ 

جیسا کہ ہم آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں، ملک بھارتی فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔   مسلح فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آکاشوانی نیوز ایک خصوصی سیریز پیش کر رہا ہے۔ آج ہم پرم ویر چکر یافتہ سیکنڈ لیفٹیننٹ Rama Raghoba Rane کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے 1947-48 کی بھارت پاکستان جنگ کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔

سال 1918 میں موجودہ کرناٹک میں پیدا ہوئے سیکنڈ لیفٹیننٹ راما راگھوبا رانے، نے دسمبر 1947 میں Corps آف انجینئرس میں شمولیت اختیار کی۔ بھارتی فوج میں اپنی  21 سالہ خدمات کے دوران انہوں نے پانچ Mentioned in Despatches حاصل کئے۔ سال 1947-48 کی بھارت پاکستان جنگ میں بھارتی فوج کی جانب سے مارچ 1948 میں Jhangar پر دوبارہ قبضے کے بعد شہریوں کو دشمن کے مظالم سے بچانے کیلئے نو شہرہ سے راجوری تک پیش قدمی کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ اس دوران سیکنڈ لیفٹیننٹ راما راگھوبا رانے، جو 37 اسالٹ فیلڈ کمپنی کی ایک ٹکڑی کی قیادت کررہے تھے اور 4 ڈوگرا سے وابستہ تھے، نے دشمن کے مورٹار گولوں کے درمیان غیر معمولی بہادری اور قیادت کا مظاہرہ کیا۔ 8 اپریل کو زخمی ہونے کے باوجود وہ بارودی سرنگوں اور سڑک پر کھڑی رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام کرتے رہے، تاکہ ٹینک کی آمد ورفت جاری رہے۔ ان کی اس انتھک کوششوں نے راجوری میں بھارتی فوج کی پیش قومی میں اہم رول نبھایا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے اپنے ملک کے بے شمار افراد کی جان بچائی۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ راما رگھوبا رانے کے عزم اور غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں انہیں پرم ویر چکر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں