ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 9:47 PM

printer

جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے شدید بارش، شمال مشرقی ریاستوں کو متاثر کر رہی ہے

جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے شدید بارش، شمال مشرقی ریاستوں کو متاثر کر رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے پانچ ضلعوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جن میں نشیبی Subansiri، مغربی Kameng، مغربی Siang، لوہت اور Changlang شامل ہیں۔ اسی دوران، کچھ علاقوں سے خبر ملی ہے کہ شدید اور موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال بنی ہے۔ بالائی Subansiri ضلع میں دریائے Sigin خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور بہت سے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ یہ خبر دی گئی ہے کہ ضلع میں سیلاب کی وجہ سے تقریباً 100 مکانات اور دیگر بنیادی ڈھانچے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
میزورم میں 37 سالہ شخص آج اُس وقت ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا، جب آئیزول کے شمال مشرقی حصے کے Thuampui علاقے میں ایک حفاظتی دیوار شدید بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئی۔ میگھالیہ میں شدید بارش ہوئی ہے۔
میگھالیہ اور آسام سمیت شمال مشرق کی سبھی آٹھ ریاستوں میں جنوب مغربی مانسون کی وجہ سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میگھالیہ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران بارش کی شدت میں تبدیلی آتی رہی ہے اور یہ مختلف حصوں میں شدید سے شدید تر ہوتی رہی ہے، حالانکہ بارش سے متعلق واقعات اور تودے کھسکنے کے حادثات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی بڑی خبر نہیں ملی ہے تاہم Sohra، جسے چیرا پونجی بھی کہا جاتا ہے، میں تودے کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی۔ اِن واقعات کے تناظر میں East Khasi Hills ضلع انتظامیہ نے چیرا پونجی کا سفر نہ کرنے یا متبادل راستے اختیار کرنے سے متعلق ایڈوائیزری جاری کی ہے۔ میگھالیہ میں 28 مئی تک 739 ملی میٹر اوسط بارش درج کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات نے اگلے دو دن کے دوران موسلا دھار بارش کے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں