ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 9:46 PM

printer

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں اَویناش سابلے اور جیوتی Yarraji نے اپنے اپنے مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتے ہیں

ایتھلیٹکس میں آج جنوبی کوریا کے GUMI میں26ویں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں بھارت کی Jothi Yarraji اور Avinash Sable نے اپنے متعلقہ مقابلوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے جیتے۔ Sable نے مردوں کی تین ہزار میٹر اسٹیپل Chase میں 8 منٹ 20 اعشاریہ نو-دو سیکنڈ میں دوڑ پوری کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔اِس جیت کے ساتھ دو مرتبہ کے اولمپین اور ایشیائی کھیلوں میں موجودہ چمپئن Sable، 36 برس میں ایشیائی چمپئن شپ میں اسٹیپل chase میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ اِس سے پہلے 1975 میں ہربنس سنگھ نے اور 1989 میں دِینا رام نے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
بعد میں جیوتی Yarraji نے خواتین کی 100 میٹر Hurdles مقابلے میں بارہ اعشاریہ نو-چھ سیکنڈ کے نئے چمپئن شپ ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں