وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج ممبئی میں Jio ورلڈ کنونشن سینٹر میں پہلی عالمی آڈیو ویژوول تفریحی سربراہ کانفرنس WAVES 2025 کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ WAVES محض ایک مخفف نہیں بلکہ یہ ثقافت، تخلیق اور عالمی سطح پر رابطے کی ایک wave یعنی ایک لہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے، جس سے فن کاروں اور تخلیق کاروں کے نئے خیالات کو بڑھاوا ملے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ WAVES عالمی سطح پر توجہ راغب کررہا ہے کیونکہ 100 سے زیادہ ملکوں کے فنکار، اختراعی کام کرنے والے، سرمایہ کار اور پالیسی ساز یکجا ہوئے ہیں۔
جناب مودی نے WAVES بازار پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے اختراع کاروں اور تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ WAVES سربراہ کانفرنس سے عالمی پلیٹ فارم پر بھارت کی تخلیقی قوت اجاگر ہوئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج بھارت فلموں کی تیاری، ڈیجیٹل Content، گیمنگ، فیشن، موسیقی اور براہ راست پروگراموں کیلئے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی سمت گامزن ہے۔