ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں کشمیر میں ریل رابطے بڑھانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے طور پر ریلوے کی وزارت نے جموں توی اور  سری نگر کے درمیان شروع کی گئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین خدمات کے لئے نظام اوقات کا اعلان کیا ہے۔

جموں کشمیر میں ریل رابطے بڑھانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم کے طور پر ریلوے کی وزارت نے جموں توی اور  سری نگر کے درمیان شروع کی گئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین خدمات کے لئے نظام اوقات کا اعلان کیا ہے۔ نیم تیز رفتار وندے بھارت ٹرینیں جموں توی، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ، بانیہال، صرف چار اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ یہ ٹرینیں ہفتے میں چھ دن چلیں گی۔ سری نگر سے ٹرین نمبر 26402 منگل کے علاوہ دوپہر دو بجے روانہ ہوگی اور شام 6 بجکر 50 منٹ پر   جموں توی پہنچیں گی۔ ٹرین نمبر 26404 صبح 8 بجے سری نگر سے روانہ ہوگی اور دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر جموں توی پہنچے گی۔ بدھ کو یہ ٹرین نہیں چلے گی۔

واپسی میں ٹرین نمبر 26401 صبح 6 بجکر 20 منٹ پر جموں توی سے روانہ ہوگی اور دن میں 11 بجکر 10 منٹ پر سری نگر پہنچے گی۔

تاہم جمعرات کو یہ ٹرین نہیں چلے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں