جموں و کشمیر میں شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن کے آپریٹنگ اور کمرشیل محکمے کے 200 سے زیادہ ملازمین کی آپریشن سندور کے دوران غیرمعمولی خدمات کے تئیں، اُن کے پختہ عہد کے اعتراف میں، اُن کی عزت افزائی کی گئی۔ نازک گھڑی میں، اُن کی لگن، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ریل خدمات میں تسلسل برقرار رکھنے میں، اُن کا اہم رول اس کا ایک ثبوت ہے۔
جموں ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشیل مینجر Uchit Singhal نے ریلویز کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی پروگرام میں 209 ملازمین کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔ اِن ملازمین نے آپریشن سندور کے دوران شاندار خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا اور پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے۔