جموں و کشمیر میں کَل رات کنٹرول لائن سے متصل کچھ مقامات پر پاکستانی فوج نے فائرنگ کی، جس کا بھارتی فوج نے موثر انداز سے جواب دیا۔ محکمہئ دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے کپواڑہ اور بارہمولہ ضلعے کے ساتھ ساتھ اخنور سیکٹر میں کنٹرول لائن سے متصل علاقوں میں بلاجواز فائرنگ کی۔ بھارتی فوجیوں نے تیزی کے ساتھ مؤثر انداز سے جوابی فائرنگ کی۔ البتہ کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Site Admin | April 29, 2025 3:07 PM
جموں و کشمیر میں کَل رات کنٹرول لائن سے متصل کچھ مقامات پر پاکستانی فوج نے فائرنگ کی، جس کا بھارتی فوج نے موثر انداز سے جواب دیا
