ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 8, 2025 3:43 PM

printer

جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے کی جانے والی شدید گولہ باری میں 13 سویلین ہلاک اور 59 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے کی جانے والی شدید گولہ باری میں 13 سویلین ہلاک اور 59 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں پونچھ میں ہوئی ہیں۔ کَل رات بھارتی فوج نے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن سے متصل علاقوں میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کا موثر طور پر جواب دیا۔ دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے کپواڑہ، بارہمولہ، اُڑی اور اخنور علاقوں میں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا بھارتی فوج نے مناسب جواب دیا۔ کشیدگی میں اضافے کے پیشِ نظر حکام نے حکم دیا ہے کہ جموں خطے کے پانچ سرحدی اضلاع جموں، کٹھوعہ، سانبا، راجوری اور پونچھ میں سبھی تعلیمی ادارے آج لگاتار دوسرے دن بھی بند رہیں گے۔ جموں ڈویژن میں انتظامیہ نے خطے کے سبھی 10 ضلعوں میں دن رات کام کرنے والے کنٹرول رومز بھی قائم کئے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد کشیدگی میں اضافے کے دوران پاکستان، جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں 14 دن سے لگاتار رات میں فائرنگ کررہا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں