ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 3:14 PM

printer

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری دور میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں تیسرے اور آخری مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ آج سات ضلعوں کے 40 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے دوپہر ایک بجے تک  44 فیصد ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔ بلارکاوٹ، پُرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر سکیورٹی کا وسیع بندوبست کیا گیا ہے۔ پانچ ہزار 60 پولنگ مرکزوں پر 20 ہزار سے زیادہ پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ 415 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں اور 39 لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں۔ آج کشمیر ڈویژن کے بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اور جموں ڈویژن میں جموں، اودھم پور، کٹھوعہ اور سانبا اضلاع میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ آج کے سرکردہ امیدواروں میں کشمیر ڈویژن سے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، بشارت بخاری، سجاد غنی لون اور نصیر احمد وانی اور جموں ڈویژن سے دویندر سنگھ رانا، چودھری لال سنگھ اور رمن بھلاّ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ خواتین اور پہلی بار ووٹ دینے والے افراد آج بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں گے۔ پہلے مرحلے کے چناؤ میں 61 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 57 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی ہریانہ اسمبلی کے ووٹوں کے ساتھ اِس مہینے کی 8 تاریخ کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں