جموں وکشمیر میں جموں کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج کرشنا گھاٹی اور Bhimber گلی سیکٹر کا دورہ کیا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اعلیٰ فوجی افسر دو سرحدی ضلعوں راجوری اور پُنچھ میں تین سیکٹروں میں گئے اور وہاں سکیورٹی صورتحال اور کارروائی سے متعلق تیاری کا جائزہ لیا۔
دو دن قبل بھارت اور پاکستان کی افواج نے سرحدی بندوبست پر تبادلہئ خیال کیلئے کنٹرول لائن سے متصل علاقے میں بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ کی تھی۔
گزشتہ جمعے کی رات کو جموں ضلعے کے اخنور سیکٹر میں دہشت گردوں کے خلاف دراندازی مخالف کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے فوج کے ایک JCO شہید ہوگئے تھے۔
ماضی قریب میں پُنچھ اور راجوری ضلعے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے کئی واقعات کی اطلاع ملی ہے، جس کی وجہ سے سرحدوں پر کشیدگی بڑھ گئی تھی۔