ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 10:01 AM

printer

جرمنی نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اپنی بھرپور حمایت اور یکجہتی کے عزم کو دوہرایا ہے۔

جرمنی نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں اپنی بھرپور حمایت اور یکجہتی کے عزم کو دوہرایا ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ Johann Wadephul نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور بھارتی پارلیمانی وفد کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران بھارت کیلئے اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے پارلیمانی وفد نے پاکستان کی طرف سے نیوکلیائی بلیک میلنگ میں نہ آنے کے نئی دلّی کے عزم کا ذکر کیا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل جماعتی پارلیمانی وفد نے دہشت گردی کیلئے قطعی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے پرعزم موقف سے جرمنی کی سیاسی اور سفارتی قیادت کو آگاہ کیا۔ وفد نے جرمنی میں بھارتی برادری کے کلیدی نمائندوں اور لیڈروں کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

جناب روی شنکر پرساد نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد غیر مقیم بھارتیوں کی طرف سے حمایت اور یکجہتی کی ستائش کی۔ غیر مقیم بھارتیوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہاکہ پاکستان اکثر و بیشتر دہشت گردانہ حملے اور سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔  وفد کَل جرمنی کا اپنا دورہ مکمل کرلیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں