ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 2, 2025 9:32 PM

printer

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گیجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ’بھارت: بے پناہ ترقیات کی سرزمین‘ کے موضوع پر 14 ویں اوپن سیمنار کا افتتاح کیا

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گیجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں ’بھارت: بے پناہ ترقیات کی سرزمین‘ کے موضوع پر 14 ویں اوپن سیمنار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ ملک میں نمائش اور کانفرنس کیلئے جدید ترین کمپلیکسوں کی تعمیر کے ساتھ بھارت، دنیا میں میٹنگوں، سرگرمیوں، کانفرسوں اور نمائشوں، MICE کی راجدھانی بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش سے متعلق سرکاری اور پرائیویٹ صنعتوں کو بھارت کو MICE سیاحت کا ایک مرکز بنانے میں ملکر کام کرنا ہوگا۔
جناب شیخاوت نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ملک نے پچھلی دہائی میں تقریباً سبھی شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے۔ وزیر موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ بھارت کے پاس بہتر صلاحیت، ضروری بنیادی ڈھانچے اور ایک مضبوط مارکیٹ ہے، جو اِسے بے مثال امکانات کی ایک سرزمین کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔ انہوں نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ 2047 تک ایک وکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے میں تمام شعبوں اور متعلقہ لوگوں کی الگ الگ ذمہ داری اور رول ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں